کھیل

سپورٹس بورڈ پنجاب کے ویژن ڈویلپمنٹ آف سپورٹس پلان کے تحت ضلع رحیم ےار خان کی تحصیل صادق آبادمیں تمام گیمز کے ٹرائلز لیے گئے

رحیم یار خان 29 نومبر 2017
(بیورو رپوٹ عثمان شاہد سے نیوز وائس آف کینیڈا)
سپورٹس بورڈ پنجاب کے ویژن ڈویلپمنٹ آف سپورٹس پلان کے تحت ضلع رحیم ےار خان کی تحصیل صادق آبادمیں تمام گیمز کے ٹرائلز لیے گئے ۔ تحصیل سطح پر ہاکی ،کرکٹ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، اتھلیٹکس و دیگر گیمز کی بہترین ٹیمیں تشکیل دیئے جانے کے لیے بعمر 16سالہ بوائز کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد کیے گئے ۔ ہاکی ٹرائلز گورنمنٹ اجمل باغ ہائی سکول کے ہاکی گراﺅند میں منعقد کیے گئے۔ جس میں تحصیل بھر سے 50کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ جبکہ بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز سپورٹس جمنزیم میں منعقد کیے گئے ۔ محمد اسلم شاھین تحصیل سپورٹس آفیسر صادق آباد ، شیخ عباس علی ڈسٹرکٹ ہاکی کو چ رحیم یار خان ، عثمان افتخار ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس کوچ ، علی حفیظ ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ اور ذیشان الحق ڈسٹرکٹ کرکٹ کو چ رحیم ےارخان نے تمام گیمز کے ٹرائلز لے کر بہترین کھلاڑیوں کا چناﺅ کر کے تحصیل صادق آباد بعمر 16سالہ بوائز ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔جو کہ ضلع رحیم ےار خان میں ہو نے والے انٹر تحصیل بعمر سولہ سالہ بوائزمقابلہ جات میں حصہ لیں گی۔شیخ عباس علیڈسٹرکٹ ہاکی کوچ نے بتایا کے اسی طرح ضلع رحیم یار خان کی باقی تحصیلوں میں بھی جلد ٹرائلز کرا کر بہترین ٹیمیں تشکیل دے دی جائیں گی۔ اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انٹرتحصیل مقابلہ جات سے بہترین کھلاڑیوں کاچناﺅ کر کے ضلع کی بہترین گرلز و بوائز ٹیمیں بنائی جائیں گی جو لاہور میں منعقد ہونے واے مقابلہ جات میں ضلع کیطرف سے بھرپور نمائندگی کر یں گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button