پاکستان

سپریم کورٹ کے سابق جج شیخ عظمت سعید انتقال کر گئے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
لاہور: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس شیخ عظمت سعید انتقال کر گئے۔ وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

شیخ عظمت سعید لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید اس بینچ کا حصہ بھی رہے جس نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کی جس کے نتیجے میں اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا۔

جسٹس (ر) عظمت سعید نے یکم جون 2012 کو سپریم کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ تقریب حلف برداری کی صدارت اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کی۔

جولائی 2019 میں جسٹس (ر) عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button