ایڈیٹرکاانتخاب

سپریم کورٹ کی عمارت بھی غیرقانونی ہے تو گرادی جائے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوز وی او سی )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ کی عمارت بھی غیر قانونی ہے تو اسے بھی گرا دیا جائے، میں نے نہیں کہا کہ عمران خان کا گھر ریگولرائز کردیں، حکومت کی مرضی ہے چاہے وہ سب کچھ گرا دے،یہ تاثر نہ دیا جائے کہ عدالت نے تعمیرات کو ریگولائز کرنے کا کہا ہے،ایک مرتبہ قانون کی حکمرانی قائم ہوگئی تو سب ٹھیک ہوجائے گا،ضرورت ہوئی تو چک شہزاد فارم ہاؤسز کا معائنہ بھی کرسکتے ہیں۔ پیر کو سپریم کورٹ میں غیرقانونی شادی ہال تعمیرات کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ راول ڈیم کے قریب شادی ہالز اور بنی گالہ میں عمران خان کے گھرسمیت تعمیرات غیرقانونی ہیں، عدالت نے بنی گالہ میں تعمیرات ریگولر کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تعمیرات کو ریگولر کرنے کا میں نے نہیں کہا، وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے تعمیرات ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا،
ریگولر کرنا ہے تو کریں، ریگولر نہیں کرنا تو نہ کریں،یہ تاثرغلط ہے عدالت نے تعمیرات ریگولر کرنے کا کہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button