سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: تحریک انصاف PTI مخصوص نشستوں سے محروم، سابق فیصلہ کالعدم قرار

: آئینی و عدالتی ڈیسک
: اسلام آباد، پاکستان

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم، سابق فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں سے متعلق دیا گیا اپنا سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نئی رولنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ آج سپریم کورٹ میں حکومتی اور الیکشن کمیشن کی دائر کردہ نظرثانی درخواستوں پر سنایا گیا۔

نئے فیصلے کے مطابق، مخصوص نشستوں پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر اتحادی جماعتوں کو حق دار قرار دے دیا گیا ہے، جس سے ملک کے سیاسی منظرنامے میں واضح تبدیلی متوقع ہے۔

فیصلے کے بعد مختلف اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر درج ذیل ارکان بحال کر دیے گئے ہیں:

پنجاب اسمبلی: 24 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان

خیبر پختونخواہ اسمبلی: 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان

سندھ اسمبلی: 2 خواتین اور 1 اقلیتی رکن

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق ایک متنازع فیصلہ دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نظرثانی کی اپیلیں دائر کی تھیں۔

اب نظرثانی کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں، جس کے بعد تحریک انصاف کے لیے اسمبلیوں میں نمائندگی کی صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ فیصلہ صرف مخصوص نشستوں کے معاملات کو نہیں، بلکہ ملک کی مجموعی آئینی سیاست اور پارلیمانی توازن کو بھی براہِ راست متاثر کرے گا۔ مخصوص نشستیں خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی کی علامت ہوتی ہیں، اور ان کی تقسیم کا معاملہ ہمیشہ سے حساس رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد جہاں حکومتی اتحاد کو ریلیف ملا ہے، وہیں تحریک انصاف کو ایک بڑی سیاسی و آئینی دھچکا بھی لگا ہے۔ اب یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ تحریک انصاف اس فیصلے کے خلاف کیا قانونی یا سیاسی راستہ اختیار کرتی ہے، اور کیا اس فیصلے سے پارلیمان میں حکومت اور اپوزیشن کے توازن پر کوئی نیا اثر پڑے گا۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، عدالتی فیصلے اور سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ عدالتی یا قانونی وضاحت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/011/270625

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں