پشاور(نیوز وی او سی آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ پشاور رجسٹری پہنچ گئے اورسیکرٹری ہیلتھ اور چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج سپریم کورٹ پشاوررجسٹری میں مختلف کیسز کی مقدمات کرےگا،سپریم کورٹ رجسٹری میں تعلیم اور میڈیکل کالجز میں فیسوں سے متعلق درخواستوںپر سماعت ہو گی،3 رکنی بنچ ہسپتالوں کے فضلے سے متعلق بھی درخواست پر سماعت کرے گا۔