ایڈیٹرکاانتخاب
سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیدیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے جو یکم نومبر سے سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی بنچ کی سربراہی کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس آصف کھوسہ، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔ یہ بنچ پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت یکم نومبر سے کرےگی جبکہ سپریم کورٹ وزیراعظم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر چکی ہے۔