سپریم کورٹ نے بڑے بڑے فیصلے کیوں کرنا شروع کر دئے ہیں؟ سربراہ مسلم لیگ ضیا اعجاز الحق
اسلام آباد24 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ آرمی چیف نے صاف کہا تھا کہ پانامہ کے کیس کے پیچھے ہمارے معاملات نہیں ہیں لیکن جو بھی ہوا ہماری سپورٹ اداروں کو حاصل ہو گی ۔جس کے بعد یہ بات واضح ہو گئی کہ ملک کا ایک مضبوط اور اہم ادارہ عدلیہ اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہو گا۔
یہی وجہ ہے کہ آرمی چیف کے اس بیان کے بعد سپریم کورٹ میں جان پڑی اور بڑے بڑے فیصلے ہونا شروع کیے جس کے بعد سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بڑے بڑے فیصلے دینا شروع کر دئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اگر نواز شریف کو باہر رہنا ہے، اور عدالتوں میں پیش نہیں ہونا اورکیسز کا سامنا نہیں کرنا تو ایسا کرنے سے ان کی مزید کی بدنامی ہو گی۔ پاکستان کی تاریخ دیکھ لیں، جب آپ ملک کی عدلیہ اور اداروں پر یقین ہی نہیں کریں گے تو کیا ہو گا، ہمیں ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی کو تسلیم کروانا چاہئیے۔