ایڈیٹرکاانتخاب

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کا آغاز

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن ) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہو گئی ، جماعت اسلامی کے وکیل دلائل دینے کیلئے موجود ہیں ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف وزیر اعظم کی نا اہلی کی درخواست پر دلائل جاری رکھیں گے ۔ گذشتہ سماعت پر جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے موقف اختیار کیا تھا کہ قومی اسمبلی تقریر میں وزیر اعظم نے لندن فلیٹس کی 1993 سے ملکیت کا اعتراف کیا تھا ۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا وزیر اعظم کی تقریر اجلاس کی کارروائی کا حصہ تھی جس پر جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم کی 16 مئی کی تقریر اسمبلی ایجنڈے کا حصہ نہیں تھی ، وہ ان کا نجی معاملہ تھا ۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ کیا سپیکر کو رولز معطل کرنے کا اختیار نہیں ، کیا وہ وزیر اعظم کو تقریر کی اجازت نہیں دے سکتے تھے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزیر اعظم کی پیر کو تقریر پر کسی رکن نے اعتراض نہیں کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button