پاکستان

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ، وزیر اعظم کے وکیل دلائل دے رہے ہیں

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن ) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جہاں وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل دے رہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجا ز الاحسن ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کی آج مسلسل آٹھویں سماعت کررہا ہے جس کے سامنے وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان اپنے کل کے دلائل کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔آج سماعت گیارہ بجے تک جاری رہے گی۔
پاناما لیکس منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ اور دیگر فریقین نے سپریم کورٹ میں وزیرا عظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔ سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں اور اب وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل جاری ہیں جس کے بعد وزیراعظم کے بچوں کے وکلاءاپنے دلائل دیں گے اور پھر کیس کا فیصلہ سامنے آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button