سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہےجہاں تحریک انصاف کے وکیل نعیم الحق دلائل دے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم نیا 5رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کی بارہویں اور مسلسل تیسری سماعت کر رہا ہے۔
دو روز سے جاری سماعت میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری وزیر اعظم نوازشریف اور انکے بچوں کے لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کی ملکیت ثابت کرنے کے حوالے سے دلائل دے رہے ہیں اور آج بھی انکے دلائل جاری ہیں
چند ماہ قبل منظر عام پر آنے والے پاناما لیکس کے بعد پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر فریقین نے وزیر اعظم نوازشریف کی مبینہ منی لانڈرنگ ثابت کرنے اور انہیںآرٹیکل 62اور 63پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر نااہل کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔
سپریم کورٹ کانیا بینچ پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کررہا ہے اور آج تیسری مسلسل سماعت ہو رہی ہے۔