پاکستان
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت آج پھر ہو گئی، جماعت اسلامی کے وکیل دلائل دیں گے
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن ) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت آج پھر ہو گئی جہاںجماعت اسلامی کے وکیل اپنے دلائل کا آج آغاز کر یں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت آج پھر ہو گئی ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔ درخواست گزار تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ اور وزیراعظم کے وکیل دلائل مکمل ہو چکے ہیں اور اب جماعت اسلامی کے وکیل اپنے دلائل کا آغاز کریں گے ۔سپریم کورٹ میں آج پاناما کیس کی مسلسل تیرہویں سماعت ہے ۔