پنجابشہر شہر

سپریم کورٹ میں خوشاب کے چئیرمین ضلع کونسل کے انتخاب کا معاملہ،

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا،
درخواست گزار ملک امیر حیدر سانگہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،
الیکشن کمیشن کے پاس آر او کے فیصلے پر نظر ثانی کا اختیار ہے،وکیل ملک امیر حیدر
پرزائیڈنگ آفیسر اسرار احمد نے تحریر کیا کہ انتخاب کے دوران پولنگ ایجینٹس کو ووٹرز نے پرچیاں دیکھائی،وکیل ملک امیر حیدر
الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخاب حکم دیا تھا، وکیل سمیرا ملک چئیرمین ضلع کونسل
26 تاریخ کو الیکشن کمیشن میں ہمارے خلاف درخواست آئی اور 28 تاریخ کو بغیر سنے فیصلہ سنا دیا گیا،وکیل سمیرا ملک چئیرمین ضلع کونسل
آر او نے الیکشن کے رزلٹ جاری کئے ،جس فیصلے کو درخواست۔گزار نے الیکشن کمیشن میں چیلنج نہیں کیا،وکیل سمیرا ملک
اسرار صاحب آپ کون سے گریڈ کے آفیسر ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ کا استفسار
میں سینئر سیکنڈری ٹیچر ہوں، اسرار احمد
کیا یہ تحریر آپ کی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی
جی یہ میری تحریر اور میرے دستخط ہے،اسرار احمد
تو پھر آپ اس بیان سے ہائیکورٹ میں منحرف کیوں ہوگئے ،جسٹس قاضی فائز عیسی
ٌ
سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی تو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے گے،جسٹس قاضی فائز عیسی
پرچیاں امیدواران اور ایجنٹس کو دیکھائی گئی یہ تحریر میری ہے،اسراراحمد
سینیٹ کا الیکشن ہو یا لوکل گورنمنٹ کا کوئی کہے کہ میرا ووٹ برائے فروخت ہے تو الیکشن کمیشن کچھ نہیں کرسکتا ، جسٹس قاضی عیسیٰ کا سمیرا ملک کے وکیل سے استفسار
نہیں،رزلٹ کےجاری ہونے سے پہلے الیکشن کمیشن کے پاس اختیارات ہے، وکیل سمیرا ملک
الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی لاء عدالت میں پیش
ہم اپنے فیصلے کو ہی سپورٹ کرتے ہے، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن
ایک درخواست گزار کا انتقال ہوچکا ہے،وکیل ملک امیر حیدر
الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخاب کرانے کا فیصلہ کیاتھا ،وکیل ملک امیر حیدر
آُپ کو دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کرنا ہوگا،وکیل ملک امیر حیدر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button