پاکستان

سپریم کورٹ فیصلے پر نوازشریف کی صدارت میں اہم اجلاس طلب

مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات 2017ء کیس کے فیصلے کے بعد اہم اجلاس پنجاب ہائوس میں طلب کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اہم پارٹی اجلاس کی صدرات سابق وزیراعظم نوازشریف کریں گے ،جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کیا جائےگا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء،پارٹی رہنمااور قانونی ٹیم شریک ہوگی،بیرسٹر ظفر اللہ اور اٹارنی جنرل سمیت قانونی ماہرین سپریم کورٹ کے فیصلے پر ن لیگی قیادت کو بریفنگ دیں گے ۔
ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں پارٹی سے قبل ہی نئے صدر اور قائمقام صدر کے لئے مشاورت شروع ہوچکی ہے ،نوازشریف نے قریبی رفقا اور اہم رہنمائوں سے رابطے تیز کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس سے قبل نوازشریف نے جاتی امراء میں شہبازشریف سے اہم ملاقات کی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزراء سے ملاقات کی ،جس میں حکومتی مشیر اور معاونین بھی شامل تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button