پاکستان
سپریم کورٹ: عمران خان نااہلی کیس کی سماعت 11 جولائی کو مقرر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سپریم کورٹ نے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت 11 جولائی کو مقرر کر دی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا
عمران خان نااہلی کیس کی آخری سماعت 14 جون کو ہوئی تھی۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری اور بینچ کی عدم دستابی کے باعث سماعت عید کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی تھی۔درخواست گزار حنیف عباسی نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اثاثے چھپائے، غلط بیانی کی اور اپنی سیاسی جماعت کے لئے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے، اس بنیاد پر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔