سپریم کورٹ: حدیبیہ کیس کھولنے سے متعلق نیب اپیل پر فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ نے حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل کی سماعت کی۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں۔
دوران سماعت نیب کے وکیل نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خلا ہے ،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ریفرنس کھولنے کی اجازت دی جائے۔
جسٹس مشیر عالم نےریمارکس دیے ہم ریفرنس نہیں اپیل سن رہے ہیں ،آپ اپیل دائر کرنے میں تاخیر پر عدالت کو مطمئن کریں،اسحاق ڈار کو نیب نے فریق ہی نہیں بنایا، اگر اسحاق ڈار کے بیان کونکال دیاجائے توان کی حیثیت ملزم کی ہوگی۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ جس بیان پر آپ کیس چلا رہے ہیں وہ دستاویز لگائی ہی نہیں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔