پاکستان

سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک نواز شریف سے استعفیٰ لے، عمران خان

اسلام آباد 09جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی موجودگی میں جے آئی ٹی کام نہیں کر سکتی لہذا سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم سے استعفیٰ لے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موٹو گینگ میں نئے نئے فنکاروں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پاناما کیس کی جے آئی ٹی پر حملے بھی بڑھتے جا رہے ہیں جس میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے اور جے آئی ٹی پر حملے کا مطلب سپریم کورٹ پر حملہ ہے کیونکہ یہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جے آئی ٹی کو متنازع بنائیں گے اور پھر اس کا بائیکاٹ بھی کر سکتے ہیں، نواز شریف کی موجودگی میں یہ جے آئی ٹی کام نہیں کر سکتی لہذا سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم سے استعفیٰ لے۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) والے حسین نواز کو مظلوم بچہ بنا کر پیش کر رہے ہیں،،،میں نے تو سپریم کورٹ میں اپنی اراضی کے سارے خریدو فروخت کے کاغذات پیش کر دیئے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے تو پیش کیسے کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button