پاکستان

سپریم کورٹ انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منسوخ کرے ؛ نیب

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم نے ضمانت حاصل کرنے کیلئے جعلی میڈیکل رپورٹس بنوائیں وہ میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت کے حقدار نہیں لہذا ان کی ضمانت خارج کی جائے۔ درخواست کے مطابق ڈاکٹر عاصم پر غیر قانونی الاٹمنٹ، منی لانڈرنگ ¾اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں ڈاکٹر عاصم نے بطور وزیر اختیارات کا غلط استعمال کرکے گیس بحران ظاہر کیا جس سے مارکیٹ میں یوریا کھاد شارٹ فال ہونے سے 450 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ڈاکٹر عاصم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے 3ارب، نام نہاد ٹرسٹ کے ذریعے ساڑھے 9 ارب روپے کی جائیدادیں بنائی۔ ڈاکٹر عاصم نے پاکستان میں اور بیرون ملک ناجائز اثاثے بنائیں ان کے خلاف ریفرنس میں لگے الزامات کے شواہد بھی موجود ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے جج کا فیصلہ قانون اور حقائق کے برعکس ہے لہذا انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منسوخ کی جائے ۔ درخواست میں ڈاکٹر عاصم اور انکی اہلیہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button