سپتالوں اورہیلتھ مراکز کو مثالی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے مراکز بنانا مشن ہے،ڈی سی گوجرانوالہ
گوجرانوالہ6 مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد عامر جانہ نے کہا ہے کہ سپتالوں اورہیلتھ مراکز کو مثالی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے مراکز بنانا مشن ہے،کم آمدنی والے افراد کو مفت اورمعیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے
ان خیالات کااظہار انہوں نے ہیلتھ اتھارٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعیداللہ خان،ڈی ایم او امان اللہ، تینوں ڈی او ہیلتھ(ڈاکٹر احسان اسد ،ڈاکٹر اجمل،ڈاکٹر فرید)،تحصیل ہسپتالوں کے ایم ایس اور آر ایچ سیز کے ایس ایم اوز سمیت دیگر افسران شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا کہ ہسپتالوں اور ہیلتھ مراکز کے معیار کو بہتر اور ان پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور عملہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں۔ڈاکٹرز اور عملہ کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔آر ایچ سیزپر محفوظ ڈیلوری کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے،کم از کم 90ڈیلوریز آر ایچ سی اور بی ایچ یو پر بھی مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔ایل ایچ وی دیہی علاقوں میں گھروں میں جائیں اور عورتوں میں سیف ڈیلوری کے سلسلہ میں آگاہی پیدا کریں تاکہ انہیں غیر مستند ڈاکٹرز کی خدمات حاصل نہ کرنی پڑیں اور قیمتی انسانی جانیں بھی محفوظ بنائی جا سکیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحصیل ہسپتالوں کے ایم ایس آر ایچ سیز کے ایس ایم اوز اور بنیادی مراکز صحت کے میڈیکل آفیسرز کو ہدایت کی کہ ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ادویات،سرجری آلات اور جنرل آئیٹمز کی خریداری کے لیے یکساں پالیسی پر عمل کیا جائے۔تمام ہسپتالوں اور ہیلتھ مراکز پر سی ایم روڈ میپ کے مطابق بائیو میٹرک حاضری سمیت دیگر ہدایات پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے صاف ستھرے باتھ رومز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موسم کی تبدیلی سے قبل ائیر کنڈیشنرز اور جرنیٹرز فنگشنل کیے جائے اور متعلقہ ہسپتال کا انچارج اس بات کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی جمع کروائے ،وہ جلد ہسپتالوں کے دوبارہ سے دورے شروع کر یں گے اور جو اہداف دیے گئے ہیں ان پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے ۔ دیئے گئے فنڈز ہسپتالوں اور ہیلتھ مراکز کی بہتری کے لیے خرچ کریں،اور تحصیل سطح پر ہیلتھ کونسلز کے اجلاس بھی باقاعدگی سے کرائے جائیں ۔انہوں نے ہسپتالوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایات کی ۔