پاکستان

سپاہی کے بجائے وزیر اعظم کا احتساب ہوتو کرپشن ختم ہو گی، سراجالحق

اسلام آباد(نما ئندہ دنیا ، خبر ایجنسیاں )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم عدالت کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ ملک کو کرپشن کی دلدل سے نکالنا سپریم کورٹ کا فرض ہے ، حکومت پاناما لیکس کا معاملہ حل کرنا نہیں چاہتی،ہم چاہتے ہیں کہ عدالت دسمبر میں ہی یہ معاملہ حل کرے ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے سپریم کورٹ کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا یہ کیس 2017 ء میں نہیں ہونا چاہیے ،یہ فیصلہ کی گھڑی ہے ، فیصلہ کرنے کے لیے کمیشن بنایا جائے ،سپریم کورٹ خود ٹی او آرز بنائے اور کمیشن کے لیے لا محدود مدت نہیں ہونی چاہیے ، اگر جذبہ موجود ہو تو 25 دن میں کیس مکمل کیا جا سکتا ہے ۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پاناما کے تمام کرداروں جن میں اپوزیشن ، حکومت ، عدلیہ اور بیورو کریٹس بھی شامل ہیں، کی انکوائری اور ٹرائل کیاجائے ،سپاہی کے بجائے وزیر اعظم کا احتساب کیا جائے تو کرپشن ختم اور سیاست بھی اس سے پاک ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتیں تماشائی نہ بنیں جنہوں نے عدالتی کمیشن کے لیے مشترکہ ٹی او آرز بنائے تھے ، وہ دن نہیں دیکھنا چاہتا جس دن قوم عدالت سے مایوس ہو جائے کیونکہ جن معاشروں میں قومیں عدالتوں سے مایوس ہو جاتی ہیں وہاں پر خانہ جنگی شروع ہو جاتی ہے ۔ فوجی عدالتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ آئیڈیل جمہوری نظام نہیں ہے ، فوجی عدالتیں سول عدالتوں پر عدم اعتماد ہے لیکن اس کو ایمرجنسی میں کسی خاص وقت کے لیے تو قبول کیا جا سکتا ہے لیکن مستقل طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ فوجی عدالتوں کو تسلیم کرنا سپریم کورٹ پر بھی عدم اعتماد ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button