سٹی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایک لڑکی سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار
گوجرانوالہ 27 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سٹی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایک لڑکی سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ایس پی سٹی محمد علی وسیم کی ہدایت پر لدھیوالا وڑائچ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران شہباز ولد عنایت اور اعجاز ولد خواجہ عبدالحئی کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ سبزی منڈی پولیس نے کنگنی والاسے انعم یاسین کو گرفتار کرکے اس سے 80 گرام ہیروئن اور ڈیڑھ کلو بھکی برآمد کرلی گرفتارملزمہ کا والد اور والدہ منشیات کے مقدمہ میں پہلے ہی جیل میں ہیں پولیس نے محمد جبران عرف نعمان کو بھی گرفتار کرکے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے ایس پی سٹی محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ تھانہ انچارجوں کو ہدایت کی ہے کہ منشیات کے بڑے مگر مچھوں کو پکڑ کر قانون کے شکنجہ میں لائیں انہوں نے کہا کہ سٹی ڈویژن میں منشیات فروشوں کا قلع قمع کریں گے محرم کے بعد وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع ہوگا اس سلسلہ میں تمام تھانہ جات کے بدنام منشیات فروشوں اور میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات فروخت کرنے والوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔