Draft

سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی طرف سے ڈی ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کو شاباش

گوجرانوالہ 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
عدنان عرف دانو بین الصوبائی گینگ کے 09ارکان گرفتار ۔11لاکھ75ہزار روپے ، 06موٹر سائیکل،06موبائل فونز اور02پسٹل برآمد ۔ سیاسی شخصیت عامر فرید اور ان کے گن مین کو لوٹنے سمیت رہزنی و ڈکیتی کی در جنوں وارداتوں کا انکشاف ۔ ملزمان نے گزشتہ ماہ تھانہ اروپ کے علاقے میں بس روک کر سواریوں سے لاکھوں روپے چھینے۔ دہشت پھیلانے کے لئے فائرنگ بھی کی۔
سی آئی اے پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الصوبائی گروہ عدنان عرف دانو کے 09خطرناک ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 11لاکھ 75ہزار روپے ،06موٹر سائیکل،06موبائل فونز اور دو پسٹل برآمد کئے ہیں ۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں عدنان عرف دانو سکنہ عالم چوک( سرغنہ)، علی رضا سکنہ محلہ فیض عالم ٹاؤن، شکیل سکنہ گارڈن ٹاؤن، ندیم سکنہ لوہیانوالہ ،لیاقت سکنہ سمندری فیصل آباد، افضال سکنہ پسرور، کاشف سکنہ کوٹ عبدالمالک،اعظم سکنہ باغبانپورہ اور صبور سکنہ عبداللہ کالونی شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے گزشتہ ماہ اروپ کے علاقے میں بس روک کر سوار یوں سے لاکھوں روپے لوٹنے سمیت اہم سیاسی شخصیت عامر فرید اور ان کے گن مینوں سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے اور قیمتی موبائل فونز چھیننے کا انکشا ف کیا ۔ مزید براں ملزمان نے گرجاکھ، صدر گوجرانوالہ ، سبزی منڈی ، ماڈل ٹاؤن، دھلے ، اروپ اور کھیالی سمیت ملحقہ اضلاع میں رہزنی و ڈکیتی کی متعددد وارداتوں کا ا نکشاف کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ علاقے کی اہم سیاسی شخصیت عامر فرید اپنے گن مینوں کے ہمراہ بسواری کار جا رہے تھے کہ ترگڑی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے روک کر ان سے نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لیں۔ ملزمان دہشت پھیلانے کے لئے فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گئے۔تھانہ اروپ میں اندراج مقدمہ کے بعد سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مقدمہ کی تفتیش ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عبا س چدھڑ کے سپرد ہوئی ۔ڈی ایس پی سی آئی اے نے اے ایس آئی طاہر بشیر،اے ایس آئی محمد کا شف، ریاست علی ، فیصل محمود، امیتاز حمید و دیگران پر ٹیم تشکیل دی اور انہیں مناسب ہدایات جاری کیں ۔ٹیم نے ڈی ایس پی سی آئی اے کی نگرانی میں تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کیا اور علاقے میں مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے حالات و واقعات سے آگاہی حاصل کی ۔شواہد اکھٹے کئے اور مدعی مقدمہ سے بھی ملے ۔ریکارڈ یافتگان سے بھی تفتیش عمل میں لائی ۔بالآخر سی آئی اے کی ٹیم پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت نامعلوم ملزمان کو ٹریس و گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ ان کے گروہ کے ممبران ریکارڈ یافتگان ہیں ۔گوجرانوالہ سمیت دیگر علاقوں میں مل کر وارداتیں کرتے ہیں ۔ہر ممبر اپنے اپنے علاقے میں سفید پوش رہائشی اشخاص کی ریکی کرتے مزید براں ملزمان ٹولیوں کی شکل میں نکلتے اورمین سڑکوں اور لنک ر وڈ پر موٹر سائیکل اور کار سوار و ں و د یگر گاڑیوں پر سوار لوگوں کو اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے نقدی و قیمتی اشیاء چھین لیتے۔ ملزمان چھینی گئی رقم سے عیش و عشرت کرتے اور سماج دشمن عناصر سے اپنے تعلقات مضبوط کرتے۔ خطرناک گروہ عدنان عرف دانو کی گرفتاری پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور رہزنی کی و ارداتوں میں واضح کمی نظر آئی ۔مدعی مقدمات نے بھی سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سی آئی اے ٹیم کو خراج تحسین جب کہ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ڈی ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button