Draft

سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا تھانہ علی پور چٹھہ کا وزٹ

گوجرانوالہ 30 جولائی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے گزشتہ روز تھانہ علی پورچٹھہ کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائیلان کے ساتھ شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کی داد رسی کی جائے۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے اور ان کے چالان بروقت عدالت میں جمع کروائے جائیں ۔سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے قتل، ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات کے مدعیان سے میٹنگ کی ۔انہیں یقین دلایا کہ میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ان کے مقدمات کو یکسو کیا جائے گا۔ انہوں نے سنگین مقدمات کی پراگرس ملاحظہ کر تے ہوئے تفتیشی افسران کوہدایت کی کہ محدود وقت میں چالان عدالت میں بجھوائے جائیں تا کہ ملزمان کو سزا دلوائی جا سکے۔بعد ازاں انہوں نے تھانہ جات کی پولیس نفری سے خطاب کرتے ہوئے کہا حالات کے پیش نظر گشت اور ناکہ بندی کی حکمت عملی میں تبدیلی لائی جائے ۔شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام الناس کی جان و مال اور عزت وآبرو کی حفاظت کے لیے پولیس کے تمام ممکنہ وسائل کو برؤئے کا ر لایا جائے ۔سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے ایس ڈی پی اواورایس ایچ اوکو احکامات جاری کرتے ہوے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے اور انہیں گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button