Draft

سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا اینٹی سٹریٹ کرائم اسکواڈ سے خطاب

17مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آ ف کینیڈا )
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ انسدادِ جرائم کے حوالے سے اینٹی سٹریٹ کرائم اسکواڈ فعال کردار ادا کر ر ہا ہے ۔ اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کو جدید اسلحہ اور بہترسہولیات دیں گے ۔120جو انوں پرمشتمل یہ دستہ ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ڈبل شفٹ میں گشت کرتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او آفس میں اینٹی سٹریٹ کرائم اسکواڈ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر، ایس پی ہیڈ کوارٹرز طارق محمود ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد نواز و دیگران موجود تھے ۔سی پی او نے کہا کہ انسداد جرائم کے لئے یہ اسکواڈ مسلح ہو کر مختلف علاقوں میں گشت کرے گا اور متعلقہ ایس ڈی پی او زکو اپنی کارکردگی بارے رپورٹ کر ے گا
۔انہوں نے کہا کہ اس اسکواڈ کے پا س متعلقہ علاقے کی بیٹ بک ہو گی جس میں ا ہم مقامات ، شخصیات اور حساس مقامات کی تفصیل ہو گی ۔ مزید براں یہ جو ان علاقے میں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے ۔اس اسکواڈ کے جوان اپنی کارکردگی رپورٹ متعلقہ ایس ڈی پی او کو پیش کرنے کے پابند ہو ں گے ۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر اد اکیا جائے اور شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں ۔فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی۔سی پی او نے کہا کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد ا نعامات دئیے جائیں گے جب کہ سست رو اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button