سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے گیارہ تھانوں میں کام کرتے ہوئے ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز بھجوا دیا
گوجرانوالہ 25اکتوبر2017
(ذرائع نیوز وائس آف کینیڈآ)
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے گیارہ تھانوں میں کام کرتے ہوئے ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز بھجوا دیا جبکہ ان کی جگہ پولیس لائنز اور ضلع کچہری میں کام کرنے والے انسپکٹرز کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز میں انسپکٹر محمد خرم گل کو پولیس لائنز سے گکھڑ منڈی ۔ انسپکٹر مدثر رفیق کو پولیس لائنز سے ایمن آباد۔ سب انسپکٹر امجد حسین کو پولیس لائنز سے کوٹ لدھا۔ انسپکٹر محسن مجید جٹھول انچارج گارڈ سیشن کورٹ کو سیٹلائٹ ٹاؤن۔ سب انسپکٹر عمران نسیم کو پولیس لائنز سے سوہدرہ۔انسپکٹر ناصر احمد کو نوشہرہ ورکاں۔ انسپکٹر طارق محمود کو پولیس لائنز سے علی پور چٹھہ۔انسپکٹر زبیر اختر انچارج انویسٹی گیشن صدر گوجرانوالہ کو صدر کامونکے ۔انسپکٹر محمد عباس ایس ایچ او صدر کا مونکے کو ایس ایچ اوسٹی وزیر آباد ۔ انسپکٹر محمدعامر ملک کو ایس ایچ او صدر وزیر آباد ۔انسپکٹر سرفراز احمد ایس ایچ او صدر وزیر آباد کو ایس ایچ او سبزی منڈی ۔جبکہ انسپکٹر خواجہ خاور لطیف ، انسپکٹر عرفان علی ، سب انسپکٹر محمد سرور ، انسپکٹر طارق محمود ، سب انسپکٹر فرحت نواز چٹھہ، انسپکٹر محمد اعظم اور سب انسپکٹر محمد افضل کو مختلف تھانہ جات سے پولیس لائنز ٹرانسفرکرنے کے احکامات جار ی کر دئے ہیں ۔ سی پی او گوجرانوالہ اشفاق خان کا کہنا ہے کہ نئے ایس ایچ اوز کو تعینات کرنے سے جرائم کی شرح میں کمی ہوگی جبکہ جرائم کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی