سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے جنرل ہولڈ اپ کی نگرانی کی
گوجرانوالہ 24 اگست 2017
(بشیر باجوہ بہورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ضلعی پولیس کا جنر ل ہولڈ اپ
09ناجائز ہتھیار، 1700گرام چرس اور 35لٹر شراب برآمد۔ 8مجرمان اشتہاری گرفتار.
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے جنرل ہولڈ اپ کی نگرانی کی
سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کے احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران گزشتہ روز9ناجائز ہتھیار برآمد کئے ہیں ۔ برآمدہ ہتھیاروں میں سات پسٹل اور دو ر ائفلیں شامل ہیں ۔منشیات فروشی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1700گرام چرس اور 35 لٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بجھوایاگیا ۔مزید براں سنگین مقدمات میں ملوث 2ملزمان سمیت 8مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے جن کے قبضہ سے دو پسٹل برآمد ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی انتظامات میں مزید بہتر ی لانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور مہم کے نتیجہ میں گزشتہ روز ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا ل کے دوران تمام سنئیر پولیس افسران سمیت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے مشکوک اشخاص کے مسکن پر ریڈ بھی کئے گئے ۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ۔ سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے جنرل ہولڈ اپ کی نگرانی کی ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے کہا کہ ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا انہوں نے اعلیٰ کارکردگی پر پولیس ملازمان کو شا باش دی ۔