Draft

سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان بہتر ڈیوٹی سرانجام دینے پرپولیس افسران اور جوانوں کو شاباش۔ میڈیا کا کردار بھی مثالی رہا۔

گوجرانوالہ 3 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے عشرہ محرم الحرام بخیرو عافیت سے گزرنے پراہلیان گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و برقرار رکھنے کے لئے ہر مکتبہ فکر کے احباب نے مثالی کردار ادا کیا ۔سماجی، ا د بی، کاروباری ، مذہبی ، صحافتی ، شہری ، سیاسی ،سرکاری دیگر تمام تنظیمی اداروں کے نمائندہ اشخاص کا بھر پور تعاون رہا ۔عاشورہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی بھی دیکھنے کو ملی ۔خندہ پیشانی و تبسم کے ساتھ ہر مسلک کے احباب نے دوسروں کو خوش آمدید کہا ۔ مل کر شر انگیزی و شر پسندی کی حوصلہ شکنی کی گئی ۔ باالخصوص ضلعی امن کمیٹی کا کردارقابل ستائش تھا۔ جلوسوں اور مجالس کے ساتھ امن کمیٹی کے عہدیداروں کی شمولیت امن کی ضامن رہی ۔وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں معززین سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سینئر پولیس ا فسران بھی موجودتھے ۔ سی پی او نے کہا کہ عاشورہ محرم سے قبل پیش بندی کے طورپر مربوط حکمت عملی تیا رکی گئی ۔ ہر ادارے اور تنظیم کے منتظمین سے میٹنگ کی گئی ۔سابقہ فلیش پوائیٹس اور ٹربل سپاٹ کی ہسٹری لے کر معاملات کو حل کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا۔پولیس جوانوں کو خصوصی بریف کرتے ہوئے انہیں نہایت دل جمعی سے فرائض منصبی ا د اکرنے کی ہدایت کی گئی ۔سی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پرذمہ داری سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر ضلع کے پولیس افسروں اور جوانوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی نے قومی و ملی احساس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے وطن عزیز کی سا لمیت کی خاطر اپنے فرائض بخوبی سر ا نجام دئیے اور الیکٹرانک / پرنٹ میڈیا سمیت، سماجی ، مذہبی اور رضاکارانہ تنظیموں کے عہدیداران ،تاجر برادری ، ممبران امن کمیٹی ، ہر مکتبہ فکر کے علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر اتحادو اتفاق کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ سی پی او نے کہا کہ گزشتہ سال ضابطہ اخلاق کی پندرہ خلاف ورزیاں نوٹ کی گئی جب کہ امسال پچھلے سال کی نسبت سیکیورٹی انتظامات نہایت اچھے رہے اور ضابطہ اخلاق کی کوئی ایسی خلاف ورزی نوٹ نہیں کی گئی جس سے امن کی صورت حال متاثر ہوئی ہو۔سی پی او نے امن و امان برقرار رکھنے میں معاون ادارے ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس ، پولیس قومی رضا کار ،انتظامیہ ، ہیلتھ ،پی ٹی سی ایل ، گیپکو اور سوئی گیس و دیگر اداروں کے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا ۔سٹی پولیس آٖفیسراشفاق خان نے بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس افسران اور جوانوں کے لئے تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان کیا۔ضلع اور تحصیل سطح پر سی پی او نے میڈیا کے نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی میں میڈیا کا کردار بھی مثالی رہا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button