شہر شہرگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کا سبزی و فروٹ منڈی کھیا لی کا وزٹ

گوجرانوالہ (کنٹری بیورو پاکستان نیوز وی او سی)
بعد ازاں سی پی او نے گرجاگھروں،ماڈل بازارپیپلز کالونی، اور خریداری گندم مرکز جی ٹی روڈماڈل ٹاؤن کا بھی دورہ کیا
تفسیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے اتوار کے روز شہر کے مختلف گرجاگھروں کا وزٹ کرتے ہوئے سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ سی پی او نے گرجاگھروں کی سکیورٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں سی پی او نے ماڈل بازارپیپلز کالونی اور خریداری گندم مرکز جی ٹی روڈماڈل ٹاؤن کا وزٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اسے اطمینان بخش قرار دیا اور حالات کے مطابق انتظامات میں مزید بہتری لائی جانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ماڈل بازار کے دوکانداروں کو حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت اور مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔بعد ازاں سی پی او اور ڈی سی نے سبزی وفروٹ منڈی کھیالی کے وزٹ کے دوران پھل وسبزیوں کی بولی کے عمل کابھی جا ئزہ لیا ۔ آڑھتیوں اورپھل وسبزیوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں سے بھی ملے۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے سامان فروخت کرنے والے آڑھتیوں سے کہا کہ ضروریات زندگی کی اشیاء کا ریٹ حکومت کے مقر ر کردہ نرخوں کے مطابق ہو۔ غیر معیاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ بعد ازاں سی پی اونے جی ٹی روڈ پر واقع خریداری گندم مرکز کے وزٹ کے دوران باردانہ کی ترسیل کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور باردانہ کی منصفانہ تقسیم کے متعلق کسانوں سے بھی دریافت کیا ۔شہری حلقوں کی جانب سے شہر بھر کی عبادت گاہوں ، سستا رمضان بازاروں ، سبزی و فروٹ منڈی ، گندم خریداری مرکز اور دیگر اہم مقامات کی بہتر سکیورٹی کو سراہا گیا اور گوجرانوالہ پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button