سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ محمد وقاص نذیر کا تھانہ کوتوالی اوردھلے کا دورہ-
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے گزشتہ روز تھانہ کوتوالی اور دھلے کے سرپرائز وزٹ کے دوران معززین،پولیس ا فسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکو مت پنجاب کی طرف سے کائیٹ فلائنگ آرڈنینس 2001ء کے تحت پتنگ اڑانے ،پتنگ اور ڈور کا سامان خر ید نے اور فر وخت کر نے پر پا بندی ہے۔کائیٹ فلائنگ آرڈنینس کی خلاف ورزی پر تین سال قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کواس غیر قانونی فعل سے باز رکھنے کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں کسی کوپتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قانون شکن عناصر کی گرفتاری کے لیے بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ معززین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ اڑانے اور لوگوں کی گردنیں کاٹنے سے باز رکھیں۔ ڈور سے کٹنے والا گلہ ان کے اپنے بچے کا بھی ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو متعلقہ تھانے یا ریسکیو 15پر فوری اطلاع دیں تا کہ مناسب کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔سی پی او نے تھانہ کا وزٹ اور ریکارڈ کا ملاحظہ بھی کیا ۔انہوں نے سنگین مقدمات کے مدعیان سے بات چیت بھی کی ۔ سی پی او نے کہا کہسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے گشت اور ناکہ بندی کو موثر کیا جائے۔تفتیشی افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید سائنسی آلات اور پیشہ ورانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہو ئے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ مقدمات کی تفتیش انصاف کے اصولوں پر کرتے ہوئے مقدمات کے چالان بلا تاخیر اندر میعاد عدالت مجاز میں جمع کروائے جائیں۔