Draft

سٹیج ڈراموں میں بلااجاز ت گیت شامل کرنے پر کارروائی کافیصلہ

لاہور(نیوز وی او سی )پاکستان فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن نے سٹیج ڈراموں میں بلااجازت فلموں کے گیت شامل کرنے پرڈرامہ پروڈیوسرزکیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بتایاگیا کہ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے چیئر مین سیدنورکی سربراہی میں ایک وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطامحمد سے ملاقات کی جس میں چودھری اعجازکامران ،شہزادرفیق ودیگر ارکان شامل تھے ۔ ملاقات میں ایگزیکٹوڈائریکٹرکوبتایاگیاکہ الحمرا آرٹ سنٹر اور الحمراکلچرل کمپلیکس میں ہونیوالے ڈراموں میں تمام فلمی گیت فلمسازوں کی اجازت کے بغیرشامل کئے جاتے ہیں جو غیرقانونی ہے لہٰذاو ہ ڈرامہ پروڈیوسرزکوہدایت کریں کہ وہ پروڈیوسرایسوسی ایشن سے این اوسی حاصل کئے بغیرنغمات کوشامل نہ کریں جس پر انہوں نے وفدکیساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بتایاگیا کہ فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن کاو فد17ستمبرکے بعدہوم سیکرٹری اورایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سے بھی ملاقات کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کریگا ،بتایاگیا کہ پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے ابتدا بہت کم رائلٹی رکھنے کافیصلہ کیا تاکہ ڈرامہ پروڈیوسرزبوجھ محسوس نہ کریں اگرڈرامہ پروڈیوسرزنے رائلٹی دینے سے انکارکیاتووہ ان کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ڈراموں کی نمائش کیخلاف حکم امتناعی بھی حاصل کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button