Draft
سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
لاہور(نماہندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شہری پر فائرنگ کے الزام میں درج مقدمے میں سٹیج ادکارہ ہنی شہزادی کی ضمانت قبل از گرفتار ی منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ اداکار کے وکیل نے بتایا کہ ہنی شہزادی کے خلاف شہری پر فائرنگ کرانے کے الزام کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ ماتحت عدالت نے حقائق کے برعکس اداکارہ کی درخواست ضمانت مسترد کی ۔تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ہنی شہزادی کو ایف آئی آر میں شہری کو دھمکانے کے الزام میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔