سٹیج اداکارہ لائبہ خان نے مفت کام کرنے کی حکمت عملی اپنا لی
لاہور (این این آئی) اداکارہ لائبہ خان بنگش نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے سٹیج ڈراموں میں مفت کام کرنے کی حکمت عملی اپنالی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ لائبہ خان بنگش کو اپنے بڑھتے ہوئے وزن کے باعث کافی عرصے سے فلم ٹی وی اور تھیٹر میں کوئی کام نہیں مل رہا تھا۔ انہوں نے اس کا حل نکالتے ہوئے آئندہ سے اسٹیج ڈراموں میں مفت کام کرنے کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور رواں ہفتے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامے میں بھی وہ بغیر معاوضے کے پرفارم کریں گی۔
علاوہ ازیں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو روزانہ اپنی جیب سے ٹکٹ خرچ کر کے ڈرامہ دکھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔لائبہ خان بنگش کے خود ساختہ پرستار ان کے ٹکٹ کے پیسے پورے کرنے کے لئے انکی پرفارمنس پر ہلہ گلہ کیا کریں گے۔ذرائع کے مطابق لائبہ خان بنگش نے یہ فیصلہ سٹیج کی ایک اداکارہ کے طریقہ واردات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنایا ہے۔