سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کیس کے مرکزی ملزم رانا مزمل نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دئ

لاہور: (نیوز وی او سی آنلائن) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رانا مزمل کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی گئی۔ لاہور نیوز کے مطابق رانا مزمل کے وکلاء نے عدالت کے روبرو اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ مقتولہ قسمت بیگ کے ورثاء کے وکیل کی جانب سے دلائل آنا باقی ہیں۔ تاہم قتل کیس کے مرکزی ملزم رانا مزمل کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں جس پر عدالت نے 14 فروری کو مدعیوں کے وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کیس کی کارروائی مزید آگے بڑھ سکے۔
Load/Hide Comments