Draft

سٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ محمد عبدالناصر نے کہا ہے کہ مصالحتی سنٹر کا قیام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور کا عظیم کارنامہ ہے

گوجرانوالہ یکم جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ محمد عبدالناصر نے کہا ہے کہ مصالحتی سنٹر کا قیام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور کا عظیم کارنامہ ہے ضلعی سطح پر ان کے وژن کو آگے لے کر بڑھیں گے اور اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا تاکہ عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہو سکے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مصالحتی سنٹر کو باقاعدہ طورپر فنکشنل کر دیا ہے۔ انہوں نے مصالحتی سنٹر میں صلح کر کے راضی نامہ کرنے والے فریقین سے بھی گفتگو کی اور ان کے خیالات بھی سنیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیر عباس‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اظہر قیوم‘ سینئر سول جج ایڈمن شفاقت علی ‘ صدر بار ایسو سی ایشن نصر اللہ گل و دیگر جج صاحبان بھی موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ اب تک مصالحتی سنٹر میں تصفیہ کے لئے18 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں سے ایک روز کے اندر7 مقدمات میں فریقین کے مابین صلح کراتے ہو ئے راضی نامہ کرایا جا چکا ہے اور تمام فریقین انتہائی مطمئن ہیں اور کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدام سراہتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ مصالحتی سنٹر میں فریقین کو خوشگوار ماحول فراہم ہوگا اور انہیں اپنی بات مکمل کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا ۔ مصالحتی سنٹر میں پہلا مقدمہ ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیر عباس کی عدالت سے ریفر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر راضی نامہ کرنے و الے اشرف علی ۔ محمد عارف اور محمد اسلم ‘ محبوب وغیرہ نے بھی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجر انوالہ کے اقدامات کو نہائت خوش آئند قرار دیا ۔ شیشن جج نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عدالتوں میں فریقین کو اظہار خیال کرنے کا موقع نہیں ملتا لیکن مصالحتی سنٹر میں انہیں بھرپور انداز سے بات چیت کرنے کا موقع د یا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن گوجر انوالہ نے بھی اس ضمن میں بھر پور تعاون کیا ہے ۔ انشا ء اللہ مصالحتی سنٹر مفید ثابت ہوگا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیر عباس‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اظہر قیوم ‘ سینئر سول جج ایڈمن شفاقت علی اور صدر بار ایسو سی ایشن نصراللہ گل نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button