سائنس و ٹیکنالوجی
سو ٹیرا بائٹ گنجائش والی ڈسک ڈرائیو تیار
آج کل دنیا میں سائنس، کمپیوٹر نئے اور جدید برقی آلات کی دھوم مچی ہوئی ہے، آئے دن نئے آلات سامنے آتے رہتے ہیں۔
اسی طرح امریکی کمپنی نے اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش والی سالڈ اسٹیٹ ڈسک (ایس ایس ڈی) پیش کردی ہے، جس میں ایک 2 نہیں بلکہ پورے 100 ٹیرابائٹ جتنا ڈیٹا سما سکتا ہے، کمپنی کا نام ’نمبس ڈیٹا‘ ہے اور اسکی نئی ڈسک کو ’ایگزا ڈرائیو‘ کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ٹیرا بائٹ میں 1024 گیگا بائٹ ہوتے ہیں، یعنی اس ایک سالڈ اسٹیٹ ڈسک میں 102400 جی بی جتنا ڈیٹا آسکتا ہے، جو آج کی ہارڈ ڈسک کے مقابلے میں تقریباً205 گنا زیادہ ہے۔