انٹرنیشنل

سوڈانی صدرنے شاہ سلمان کی ریاض سمٹ میں شرکت کی دعوت معذرت کے ساتھ ٹھکرا دی

21مئی 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا )
خرطوم ۔ سوڈانی صدرنے شاہ سلمان کی ریاض سمٹ میں شرکت کی دعوت معذرت کے ساتھ ٹھکرا دی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سوڈان کی حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ صدر عمر البشیر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلم ملکوں کی اٴْس سمٹ میں شریک نہیں ہونگے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاص طور پر شرکت کر رہے ہیں۔ خرطوم حکومت کے مطابق صدر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر شاہ سلمان کے دعوت نامے کو معذرت کیساتھ قبول نہیں کیا۔ سوڈانی صدر عمر البشیر بین الاقولامی فوجداری عدالت کو انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم سرزد کرنے پر مطلوب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button