سول ہسپتال میں کل پیش آنے والے ناخوشگوار واقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس ، بار ایسوسی ایشن ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکس اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مذمت(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ: 15اپریل2017
سول ہسپتال میں کل پیش آنے والے ناخوشگوار واقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس ، بار ایسوسی ایشن ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکس اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مذمت ، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے عزم کا اعادہ ،زمہ دار شہری کی حیثیت سے ہم سب کو ایسے واقعات کو روکنے کے لیے کردار ادا کر نا ہو گا ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان
ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ میں وکلاء اور ہسپتال انتظامیہ ، سٹاف کے مابین جھگڑے کے پیدا ہونے والی صورت اورفریقین کے درمیان معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان کی زیر صدارت اجلاس ہو ا جس میں سی پی او ندیم کھوکھر ، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آفتاب محسن ، صدر بار ایسوسی ایشن نصر اللہ گل ، چیئرمین وائے ڈی اے ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار ، صدر پیرامیڈیکس ندیم چیمہ ، جنرل سیکریٹر ی ڈی بی اے رانا سر بلند خاں ، پی ایس او ٹو پرنسپل ڈاکٹر فضل الرحمن ، صدر پریس کلب طارق منیر بٹ ، پی ایم اے کے نمائندے اورسینئر صحافی ڈاکٹر عمر نصیر سمیت دیگر شریک تھے ۔
اجلاس کے شرکاء نے کل کے افسوسناک واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو ۔ فریقین کی باہمی رضا مندی سے تھانہ سول لائن میں درج مقدمات خارج کر دیئے گئے ، تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کر لیے گئے ۔
اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ادارے عوام کی خدمت کے لیے ہیں جہاں شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آنا اور انکی داد رسی کرنا ہماری زمہ داری ہے ۔ وکلا ء برادری ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس معاشرے کا اہم حصہ ہیں، دونوں کا عوام کی فلاح و بہتری میں بنیادی کردار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے واقعات کو رونماء ہونے سے روکنے کے لیے اپنے رویوں کوبھی ٹھیک کرنا ہو گا تا کہ کبھی ایسے واقعات رونماء ہونے کی نوبت نہ آئے ۔ انہوں نے فریقین کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ ہم سب کا مشترکہ مقصد ضلع کی عوام کی بہتری و فلاح ہے جس کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا ۔