پاکستان

سول لائن میں افغانی محافظوں کے ذریعہ شہریوں کا جینا دوبھر، بھتہ مافیا کیخلاف کارروائی تاحال تعطل کا شکار

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
سول لائن میں افغانی محافظوں کے ذریعہ شہریوں کا جینا دوبھر، بھتہ مافیا کیخلاف کارروائی تاحال تعطل کا شکار

تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

گوجرانوالہ کے علاقے سول لائن میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم “شیخ ٹاؤن” کے مالک شیخ عاطف نے ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے کے لیے درجنوں افغانی محافظ رکھے ہیں۔ دو روز قبل، مدعی رانا عمران الہی اپنے پلاٹ پر تعمیراتی کام دیکھ رہے تھے کہ دو مسلح افغانی محافظ آئے اور مزدوروں کو اسلحہ کے زور پر دھمکایا۔

مدعی نے 15 پر کال کر کے پولیس طلب کی، جس پر سول لائن پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور دونوں افغانیوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔ تاہم، ایس ایچ او سول لائن کی سفارش پر انہیں اسلحہ سمیت رہا کر دیا گیا۔

اے ایس آئی خاور احمد نے تصدیق کی کہ ایس ایچ او کے احکامات کے تحت انہیں چھوڑا گیا۔ مظلوم شہری رانا عمران الہی نے انسپکٹر جنرل پولیس کی ہیلپ لائن سے رابطہ کیا اور ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن سرکل کی جانب سے طلبی کا نوٹس موصول ہوا ہے۔

مقامی رہائشی اور متاثرہ شہری انصاف کے منتظر ہیں، اور اہلِ علاقہ نے پولیس سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بھتہ خوری اور غیر قانونی تسلط کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button