پاکستان

سوشل میڈیا پر گھومتی تصویر میں موجود اقبال ظفر جھگڑا کو نامزد چیف سے منسوب کیا جا رہا ہے،پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے:اٹارنی جنرل

اسلام آباد(نیوز وی او سی ) اٹارنی جنرل آف پاکستان نے نامزد چیف جسٹس آف پاکستان سے منسوب سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ و سیکریٹری آئی ٹی کو خط لکھ دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ تصویر میں موجود اقبال ظفر جھگڑا کو نامزد چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل کی جانب سے خط میں کہاگیاہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر صدر مملکت، وزیر اعظم اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی ہے،تصویر کو نامزد چیف جسٹس کی تصویر بنا کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے،گمراہ کن پروپیگنڈاعدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے،ایسا گمراہ کن پروپیگنڈاقانون کے تحت قابل سزا جرم ہے،تصویر کو آگے پھیلانے والوں کیخلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button