سنی لیون نےبھارتی شہر کیرالہ میں پہنچی تو استقبال کرنے لاکھوں افراد کا سمندر امڈ آیا

ممبئی (نیوز وی او سی آن لائن )بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیونی ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں،تاہم اب انہوں نے ایسا کارنامہ انجام دیدیا ہے کہ سیاستدان بھی حیران رہ جائیں گے ،بھارت کی جنوب مغربی ساحلی ریاست کیرالہ میں سنی لیونی کا لوگوں نے اس بار ایسا استقبال کیاجو آج تک بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بھارت میں نہیں ہو ا ہوگا اور دوسری جانب پاکستان میں بھی کسی سیاستدان کا لوگوں نے اس طرح استقبال نہیں کیا گیا ہو گا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی ریاست کیرالہ کے شہر کوچلی میں ایک نئے اسمارٹ فون (فون 4) کی تشہیر کے حوالے سے طے پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچیں تو لوگوں کا سمندر ان کے استقبال کے لیے امڈ آیا اور کئی گھنٹے تک شہر میں بد ترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا ۔سنی لیونی کی جانب سے 17 اگست کو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے استقبال کیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئیٹ کیے جانے کے بعد پہلے پہل تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آیا، لیکن جلد ہی دوسرے اکاﺅنٹس سے بھی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئیٹ کی جانے لگیں، اور بھارتی میڈیا بھی یہ مناظر دکھانے پر مجبور ہوگیا۔تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے، لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سنی لیونی کی کار کو گھیر رکھا ہے، اور ان کی گاڑی پھنس کر رہ گئی۔
کئی لوگوں نے سنی لیونی کے استقبال کی تصاویر کے ساتھ نریندر مودی اور راہول گاندھی سمیت دیگر سیاستدانوں کی کیرالہ آمد کی تصاویر بھی شیئر کرکے ان کا اداکارہ کے استقبال سے موازنہ کیا۔یہی نہیں سنی لیونی کے اس تاریخی استقبال کا موازنہ ڈونلڈ ٹرمپ اور براک اوباما کے صدارتی خطاب کے دوران لی گئی تصاویر سے بھی کیا گیا۔لوگوں کا خیال تھا کہ ایسا تاریخی استقبال کیرالہ میں نہ تو نریندر مودی کا ہوا، اور نہ ہی راہول گاندھی سمیت دیگر کسی اور سیاستدان کا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں