گوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے فوٹو گرافر حافظ جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر تقریب کا اہتمام

سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے فوٹو گرافر حافظ جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقعہ پرایک سادہ پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں جیل آفیسران اور کلیریکل سٹاف کی جانب سے ریٹائر ہونے والے فوٹو گرافر کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کئے گئے اور حاضرین نے حافظ جاوید اقبال کی محکمانہ خدمات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ریٹائر ہونے والے فوٹو گرافر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
میں سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی،تما م آفیسران اور کلیریکل سٹاف کا اس عزت افزائی پر تہہ دل سے مشکور ہوں کیونکہ میں نے اپنی34 سالہ محکمانہ سروس کے دوران دیکھا ہے کہ ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد دفتر کے چکر لگاتے رہتے ہیں اور کئی کئی ماہ تک ان کے واجبات کلیر نہیں ہوتے جبکہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ انتہائی قابل احترام جناب چوہدری اصغر علی صاحب کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں کسی ریٹائرہونے والے ملازم کو ریٹائرمنٹ کے دن ہی تمام واجبات کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ یہ اقدام لائق تحسین ہے اور میں درخواست کرتا ہوں کہ یہ روایت جاری و ساری رہنی چاہیے۔تقریب کے اختتام پر سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اپنی زندگی کے قیمتی ادوار محکمہ کی خدمت کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں،جب وہ خود خدمت کے حقدار ہوتے ہیں توان کے حق کی بروقت ادائیگی سے صرف نظر کرنا سراسر زیادتی ہے۔
میرے لیے یہ بات ہمیشہ تکلیف دہ رہی ہے کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین اپنے واجبات کی وصولی کے لیے بار بار دفاتر کے چکر لگائیں لہذا میں نے اس سلسلے میں خصوصی ہدایات جاری کیں اور متعلقہ دفاتر سے ذاتی طور پر رابطہ کر کے اس امر کو یقینی بنایا کہ ریٹائر ہونے والے ملازم کو اس کی ریٹائرمنٹ کے دن ہی تمام واجبات ادا کر کے رخصت کیا جائے۔ کلیریکل سٹاف کو تعریفی اسناد پیش کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا کلیریکل اسٹاف مبارکباد کا مستحق ہے کہ جس کی کوششوں سے میری یہ خواہش بارا ٓور ہوئی، انشااللہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ دیگر جیلوں کا سٹاف بھی اس عمل کی تقلید کرتے ہوئے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ایسی ہی سہولیات فراہم کرئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button