پاکستان

سندہ حکومت ایک این جی او کو ستائیس کروڑسالانہ آپریشنل کاسٹ دے رہی ہے

کراچی/ 03جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
دڑو شہر کے مارکیٹ چوک پر شدید گرمی اور کڑی دھوپ میں اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ دس سالہ بچی بھیک مانگ رہی تھی کہ اچانک ایک ٹرک کے پچھلے ٹائر کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہوگئی ،ایسی دردناک موت کے وقت بھی اس کے ہاتھ سے بھیک میں ملے چند سکے نہ چھوٹے اور موت کے بھی وہ سکے مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھی ،ان چند سکوں کی خاطر اس معصوم کی جان چلی گئی
دوسرا منظر جب اس لاش کو اٹھانے کے لئے سندہ ایمبولینس سروس کا عملہ پہونچا تو ان کی اس بات کی بھی ٹریننگ نہ تھی کہ اسٹریچرکو کس طرح سے اٹھایاجاتاہے ،لاش کا پائوں لٹکتارہااور اسی حالت میں اس کو دوسرے اسٹریچرپر ڈال گاڑی میں ڈالا گیا
اس ایمبولینس سروس پر سندہ حکومت ایک این جی او کو ستائیس کروڑسالانہ آپریشنل کاسٹ دے رہی ہے جبکہ دیگر خرچہ اور اسٹشنزگاڑیاں علیحدہ ہیں ،
جن کے لئے خرچ کیاجارہاہے وہ آج بھی چند سکوں کے لئے روڈ پر مررہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button