سندھ میں نیب قانون منسوخ ہونے کے باعث پیدا شدہ صورت حال
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق شاہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سندھ حکومت نے تو نیب کو صوبے سے ختم کردیا ہے۔ جب تک نیب قوانین منسوخی کے بل کا مستقبل واضح نہیں ہوگا۔ اس سے متعلق کیسز نہیں سنے جائیں گے ۔ یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی کے ملازمین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ کے ایم سی کے اعلیٰ حکام نے تنخواہیں ہڑپ کرلی گئی ہیں۔ جس پر جسٹس فاروق شاہ نے ریمارکس دئیے یہ تو بہت عظیم لوگ ہیں جنہوں نے کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہیں ہڑپ کیں۔ بعد ازاں عدالت نے کے ایم سی ملازمین کی درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ دو روز قبل سندھ اسمبلی نے نیب آرڈیننس کے خاتمے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔ جس کے بعد قومی احتساب بیورو سندھ میں بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی نہیں کر سکے گا۔