Draft

سندھ میں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ انٹری ٹیسٹ

سندھ 23اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
سندھ کے 5 مختلف شہروں میں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجوں میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ انٹری ٹیسٹ لیا گیا ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں مختلف میڈیکل یونیورسٹیز اور ڈینٹل کالجز کے ٹیسٹ لئے گئے۔ کراچی میں ڈاؤ میڈیکل، جناح میڈیکل، لیاری میڈیکل کالج، کے ایم ڈی سی اور ڈاکٹر عشرت العباد ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیسٹ لئے گئے۔ ایم بی بی ایس کے لیےایک ہزار50 اور بی ڈی ایس کی 300 نشستوں کے لئے 6 ہزار سے زائد طلبا و طالبات ٹیسٹ نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج اور آصفہ ڈینٹل کالج کا انٹری ٹیسٹ پولیس ٹریننگ سکول میں لیا گیا، چانڈکا کالج کی 200 اور آصفہ ڈینٹل کالج کی 50 نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 4 ہزار 700 طلبا و طالبات نے ٹیسٹ دیا۔ نواب شاہ میں پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی برائے خواتین میں 250 نشستوں کے لئے 1100 امیدوار داخلہ کے امیدوار ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اعظم یوسفانی کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کئے جائیں گے۔ سکھر میں 5 مختلف میڈیکل کالجز کے لئے این ٹی ایس کے تحت انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پبلک سکول میں کیا گیا جس میں 3 ہزار 200 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا جب کہ ٹیسٹ میں سکھر، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد اور دیگر اضلاع کے طلبا شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button