سندھ میں متبادل انرجی کے ذرائع سے بجلی بحران کا خاتمہ ممکن ،پہلے حکومت چھپ کر کام کرتی تھی،پہلی مرتبہ صوبوں کو آن بورڈ کیا گیا:سید مراد علی شاہ
بیجنگ (نیوز وی او سی)وزیراعلی سند ھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں متبادل انرجی کے ذرائع سے بجلی کے بحران کا خاتمہ ممکن ہے اور سی پیک میں ان منصوبوں کو شامل کیا جائیگا ،اندرون سندھ سمیت کراچی میں اقتصادی زون سے مزید ترقی ہوگی ، کیٹی بندرگاہ سے تھرکول تک ریلوے ٹریک کے ذریعے کوئلے کی ترسیل میں آسانی ہوگی،کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہتر کوششیں کی جا رہیں ہیں سندھ کے طلباء کو چائنیز زبان سیکھنے کے لیے چین بھیجا جارہا ہے ،سی پیک منصوبہ سابق صدر آصف زرداری نے شروع کیا تھا ،پہلے مرکزی حکومت چھپ چھپا کے کام کرتی تھی مگر اب پہلی مرتبہ صوبوں کو آن بورڈ کیا گیا ہے جس سے چینی قیادت کو بھی اعتماد ملا ہے ۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سی پیک منصوبے کو اپنے نام کیا جا رہا ہے مگر یہ اہم منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں شروع ہوا ہے اور اس کا آغاز سابق صدر آصف زرداری نے کیا ، کوئلے اور ہوا سے توانائی کے منصوبوں سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ، ملک میں بجلی کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہوا سے توانائی باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے اور ایک سال میں ہو ا سے توانائی حاصل کرنے کا پاور پلانٹ تیار کیا جا سکتا ہے، سی پیک منصوبوں سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا ،اندرون سندھ سمیت کراچی میں اقتصادی زون سے مزید ترقی ہوگی ، کیٹی بندرگاہ سے تھرکول تک ریلوے ٹریک کے ذریعے کوئلے کی ترسیل میں آسانی ہوگی،کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہتر کوششیں کی جا رہیں ہیں سندھ کے طلباء کو چائنیز زبان سیکھنے کے لیے چین بھیجا جارہا ہے ،سی پیک منصوبہ سابق صدر آصف زرداری نے شروع کیا تھا ،پہلے مرکزی حکومت چھپ چھپا کے کام کرتی تھی مگر اب پہلی مرتبہ صوبوں کو آن بورڈ کیا گیا ہے جس سے چینی قیادت کو بھی اعتماد ملا ہے۔