پاکستان

سندھ میں رینجرز کو آپریشن کے اختیارات دینے کا فیصلہ

کراچی (نیوز وی او سی ) سہون دھماکے کے بعد سندھ حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے متحرک ، امن و امان سے متعلق اجلاس میں آصف زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر سر جوڑ کر بیٹھ گئے ۔ رینجرز کو سندھ میں آپریشن کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے اور نیٹ ورک توڑنے کیلئے اب سندھ بھر میں آپریشن ہوگا ۔ شدت پسندوں سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت متحرک ، بڑے اجلاس میں بڑے فیصلے ہونگے ۔ سہون دھماکے کے بعد رینجرز کو سندھ میں آپریشن کرنے کیلئے خصوصی اختیارات دیئے جائیں گے ۔ ذرائع کہتے ہیں سہون ، جیکب آباد ، دادو ، لاڑکانہ ، سکھر ، خیرپور سمیت دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور رینجرز مشترکہ آپریشن کر کے کالعدم تنظیموں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ ، پولیس حکام سمیت سیکورٹی اور انٹیلی جنس حکام شریک ہوئے ۔ اجلاس سے قبل سہون دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ نے آصف زرداری کو بریفنگ بھی دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button