ایڈیٹرکاانتخاب

سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی باتیں بھارتی ذہنی پسماندگی کی عکاس ہیں: سید ابن عباس

لندن(عرفان الحق)لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی باتوں سے بھارتی ذہنی پسماندگی کا واضح ہوتی ہے۔ سندھ طاس معاہدے پر انٹرنینشل قوانین بڑے سخت اور واضع ہیں۔ جنگ مسئلہ کا حل نہیں اور اگر انڈیا نے کوئی ایسی حرکت کی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستانی حکومت اور افواج پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کرے گئی۔
پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس وزیر اعظم کی ہدایت پر لندن ہائی کمیشن میں پاکستانی صحافیوں کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دے رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔ سارک کانفرنس جب بھی ہوئی وہ اسلام آباد میں ہی ہو گئی،ان کا کہنا تھا کہ مودی نے اپنی تقریر میں جو امن کی باتیں کی ہیں۔ وہ پاکستان تو ایک عرصہ سے کرتا آ رہا ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی سرجیکل جنگ نہیں ہوئی۔ انڈین میڈیا جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے۔ اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہا ہے، پاکستان ہر لحاظ سے تیار ہے، انڈیا کی گیڈر ببھکھوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے اس موقف کو بھی دہرایا کہ پاکستان کشمیر کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ اور جو مظالم کا سلسلہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جاری رکھا ہوا ہے اسے دنیا کے سامنے پیش کرتا رہا گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button