سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے گی۔ایس ایس پی آپریشنزمحمد ندیم کھوکھر (بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ ( 3 2 اپریل )ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کے احکامات کے پیش نظرضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی جار ی ہے۔تشکیل دی گئی ٹیمیں مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جا بجا ریڈ کر رہی ہیں ۔سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کے دوران گزشتہ روز5مجرمان اشہاری گرفتارکرلیے گئے۔8ناجائز ہتھیاربرآمد۔منشیات فروشی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے1500گرام چرس اور 56 لٹر شراب برآمد۔گرفتار کیے گیے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بجھوا دیا گیا ہے ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ، مجرمان اشتہاریوں او ر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا. انہوں نے اعلیٰ کارکردگی پر پولیس ملازمان کو شاباش دی ۔