Draft

سماج دشمن اور شر پسند عناصر کی حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان

گوجرانوالہ 14 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سنگین جرائم میں ملوث مجرمان و ملزمان کے کوائف اور سکونت کی پڑتال جاری ہے ۔ حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس مہم کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
سٹی پولیس آفیسر اشفا ق خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔سیکیورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور ملزمان کے کوائف اور سکونت کی ریکارڈ پڑتال جاری ہے ۔ سماج دشمن اور شر پسند عناصر کی حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ پولیس ا فسران اور جوانوں کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ جرائم میں مطلوب و ملوث ریکارڈ یافتگان کے گھروں اور ڈیروں پر ریڈ کرتے ہوئے ان کے کوائف اور موجودگی بارے مکمل معلومات حاصل کریں ضلع بھر میں مقیم کرایہ داروں اور ہوٹلوں میں رہائش پذیر اشخاص کی بھی نگرانی کی جار ہی ہے۔سی آئی اے پولیس کی متعدد ٹیمیں بھی اس ضمن میں اپنامثبت کردار ادا کر رہی ہیں ۔اس مہم اور سرگرمی کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو مزید بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس افسران اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر ایس پی ڈویژنز اور ڈی ایس پیز ضلع ہذا بھی موجود تھے ۔سٹی پولیس آفیسر اشفا ق خان نے کہا کہ ضلع بھر میں ایس ایچ او ز اور ایس ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اشخاص کی حرکات و سکنات اور ان کے روزانہ کے معمولات بارے خفیہ رپورٹ مرتب کریں ۔اس ضمن میں اب تک سکیڑوں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتگان کو تحقیقات کے بعد فارغ کیا گیا ہے اور انہیں قانون شکن افعال سے باز رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔انہیں متنبہ کیا گیا کہ اگر ان کی موجودگی، حرکات اور معمولات میں قانون شکنی کا عنصر پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں جیل بھیجا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button