سلمان خان کا جیل میں ’وی وی آئی پی‘ پروٹوکول
جودھ پور جیل حکام کا دعویٰ ہے کہ سلمان خان کو عام قیدیوں کی طرح رکھا گیا ہے مگر حقیقت اس کے برعکس لگتی ہے، جیل میں دو راتیں گزارنے والے سلّو بھائی لگتا ہے قید میں بڑے آرام سے ہیں۔
بھارتی ذرائع کے مطابقجیل حکام کے دعوے کے برعکس سلمان خان کی راتیںاپنے بیرک میں بڑی پر سکون رہیں، انہیں گرمی سے بچاؤ کے لئے ایئر کولر فراہم کیا گیا۔
دبنگ خان کی جیل کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ائر کنڈیشنر ویڈیو کانفرنسنگ روم میں رات گئےخاص بیٹھک بھی لگی ،نا صرف یہ بلکہ ان کے بیوی بچوں کا بھی بجرنگی بھائی جان کے ساتھ سیلفیوں کا سلسلہ چلتا رہا۔
گزشتہ روز تو سلمان خان کا دن ساتھی فنکاروں سے ملاقات کر کےکٹا، اور سارادن ان کی خیریت دریافت ہوتی رہی،صبح سویرے توان کے اپنے وکیل ہی ان سے ملاقات کو پہنچ گئے جس کے بعد ان کی ساتھی فنکارہ پریتی زنٹا اور پھر ان کی بہنیں الویرا اور ارپیتا بھائی کی طبیعت پوچھنے آگئیں۔
سلّو بھائی کے باڈی گارڈ کاتو ویسےہی کسی نہ کسی بہانے سے آنا جانا لگا رہتا ہے، کبھی سیکیو رٹی کی غرض سے تو کبھی ذاتی چیزیں ان تک پہنچانے کے لئے یہ گارڈ آتا جا تا رہتا ہے۔
انہیں پینے کے لئے سگریٹ بھی فراہم کی گئیں جس کی تصدیق جیل کے اندر سے ہو گئی ہے،ایک عام قید کو ان تمام سہولیات تک رسائی نہیں ہوتی۔
سلما ن خان کا وی وی آئی پی پروٹوکول یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ کل شام ان کو روز مرہ فٹنس مشق کرنے کی بھی آزادی دی گئی جو کہ دو گھنٹے جاری رہی،اس کے باوجود جیل حکام یہ سب ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔