سلمان خان نے لولیا کی جگہ ایما جیکسن کو چن لیا

ممبئی(نیوز وی او سی آن لائن + آئی این پی)بالی ووڈ میں غیر ملکی اداکاراؤں کا رجحان گزشتہ کچھ برسوں میں تیزی سے بڑھا ہے ،جس کی بہترین مثال کترینہ کیف ہیں ،برطانوی شہریت رکھنے کے باوجود کترینہ نے نہ صرف بالی ووڈ میں کام کیا بلکہ نمبر ون اداکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اب ایک اور برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ،وہ گزشتہ برس ایکشن سٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم ’سنگھ از بلنگ‘میں نظر آئی تھیں ،جبکہ اس سے قبل وہ تامل فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔لیکن اب بھارتی میڈیا میں ایمی کی اداکاری سے زیادہ دبنگ خان کے ساتھ دوستی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں